کاروباری دنیا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کاروباری دنیا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 17 اپریل، 2024

موچکو پولیس کی دبنگ کارروائی ، چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

0 Comments


ضلع کیماڑی تھانہ موچکو

 پولیس کی خفیہ اطلاع کارروائی

16 من سے زائد چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناک 

رئیس گوٹھ 60 فٹ روڈ پر اسمگل شدہ چھالیہ سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی

پکڑی گئی چنگان گاڑی سے 60 عدد بورے وزنی 660 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد

کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید محمد عدنان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی

برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے





جمعرات، 8 جون، 2023

اسٹیل ملز کی 14 سو ایکڑ اراضی کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کی تیاری کر لی گئی

0 Comments



                                                                             کراچی(رپورٹ:محمدقیصر)سندھ سرکار نے عوامی لیڈرشہید ذوالفقارعلی بھٹو کی کوششوں اور پاکستان کےنامور ادارے پاکستان اسٹیل مل کووفاق کے ساتھ مل کر ہڑپنے اور پاکستان اسٹیل مل کی چودہ سوایکڑ سے زائداراضی کو پرائیویٹائزیشن کے تحت کھڈے لائن لگانے کا منصوبہ بنا لیا ہے

              پاکستان اسٹیل مل کی چودہ سو ایکڑ سے زائد اراضی سوئی

 سدرن گیس کمپنی کو تیس سالہ ٹھیکے پر دینے کے لیے اراضی کی

 بولی لگائی گئی ہے غریبوں مزدوروںاور کسانوں کی نام نہاد سندھ کی

 برسرے اقتدار سیاسی جماعت کی لیڈرشپ نے شہید بھٹو کی نشانی

 کو کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو

 تیس سال کے لیے لیز پر دینے کے لیے وفاق کے ساتھ مل کر کام 

تیزی سے شروع کردیا ہے اپریل 2023 میں پاکستان اسٹیل ملز نے

سوئی  سدرن گیس کمپنی کی جانب سے یکطرفہ لگائی گئی زمین کی قیمت کو
 مستردکردیاہے ۔ 



بورڈ نے 29 مارچ اور 7 اپریل کو منعقدہ اپنے اجلاسوں میں  پاکستان

 اسٹیل مل کے بنیادی آپریٹنگ اثاثوں کو اسٹیل کارپوریشن پرائیویٹ

 لمیٹڈ کومنتقل   کر نے اور واپس نہ لینے کی قانونی چارہ جوئی کے لیے نو ابجیکشن

 سرٹیفیکیٹ کے اجرا میں تاخیر پر بہت تشویش ظاہر کی ہےبورڈ نےسوئی 

سدرن گیس کمپنیسے کہا ہے کہ وہ ا پنی قانونی چارہ جوئی  واپس لے اور

 پاکستان اسٹیل ملز کےاثاثوں کو اسٹیل کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو 

فوری طورپر منتقل کرنے کے لیےمطلوبہ ‏نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ جاری 

کرے تاکہ پاکستان اسٹیل مل کی بحالی اورنجکاری کے عمل میں مزید تاخیر 

سے بچا جا سکےتاہم یہ پیشرفت تقریباً ایک عرصے بعد ہوئی ہے جب ایس

 ایس جی سی ایل نےپی ایس ایم کی انتظامیہ سے جون2015 کے بعد سے 

ملک کی سب سے بڑی پریشان حال اور بند صنعتی کمپنی کو ملوں کے بقایا 

واجبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک حتمی میٹنگ کے لیے کہا جس پر  

گیس کمپنی کی انتظامیہ نے کام کیا ہے اختلافات اس وقت سامنے آئے

جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل مل کی چودہ سو ایکڑ اراضی

 کی   قیمت اس کے پسند کے ایویلیویٹر کے ذریعے حاصل کی جس کی قیمت

 ‏پاکستان اسٹیل مل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مشترکہ طور پر مقرر کردہ 

ایک آزاد ایویلیویٹر کے ذریعے تشخیص کی گئی تھی تاہم فی الحال پاکستان اسٹیل

 مل کے فیکٹری ایریا تقریباً بارہ سو تیس ایکڑ اراضی اور اس کی نجکاری کے

 لیے درکار مشینری کے خلاف نو اوبجیکشن  سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو روک

 دیا ہے ۔


واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کا عمل پی ٹی آئی حکومت کی

 طرف سے شروع کیا گیا تھا اور موجودہ حکومت کی طرف سے جاری رکھا گیا

 ہےمشترکہ مفادات کونسل کی جانب سےکسی بھی منظوری کے بغیر اور حکومت

 کیجانب سے فوری طور پر زمین سے متعلق نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے

 بغیر س عمل کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے ملز بورڈ کی طرف سےکہا گیا ہےکہ دو بار ایل

 اوسی جاری کرنے کے باوجود 20 دنوں کے اندر ترمیم شدہ ایل او سی تاحال جاری

 نہیں کی  جاسکی ہے ۔ 


 ایس ایس جی سی ایل نے جون 2022 میں پی ایس ایم کی زمین لیز کی بنیاد پر 

حاصل کرنے کی پیشکش کی، "اس کے بعد سے،وقت کے ساتھ ساتھ ایس ایس جی

 سی کے مطالبات میں مسلسل اضافہ/ تبدیل ہوتا رہا ہے"،پاکستان اسٹیل مل کے

 خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل بورڈ نے 30 سال کے لیے زمین کو ‏سوئی سدرن

 گیس کمپنی کو لیز پر دینےکی اجازت دی تاکہ پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ کی طرف سے

 ایک آزاد ویلیویٹر کے ذریعے تازہ تشخیص کے بعد ایس ایس جی سی کو تیئیس بلین 

روپے کی اصل قابل ادائیگی رقم کو ایڈجسٹ کیا جا سکے اس لیز کی اجازت اس شرط

 کے ساتھ بھی دی گئی تھی کہ مذکورہ اراضی صرف ایس ایس جی سی  کے ذریعے ‏ایل

 این جی ٹرمینلز اور صنعتی سہولیات کے قیام کے لیے استعمال کی جائے گی جس کے 

بدلے میں ایس ایس جی سی کی طرف سے این او سی فراہم کیا جائے گاایس ایس جی

 سی ایل کے مطالبے پر، پی ایس ایم نے بھی ایل این جی ٹرمینل کے لیے اپنی

 شرط ترک کر دی اور صنعتکاری کے لیے اراضی کے استعمال کی اجازت دے دی

 ہے۔ 


 متعلقہ وفاقی وزارتوں سمیت اسٹیک ہولڈرزکےمختلف جلاسوں کے بعد پیٹرولیم

 ڈویژن نے ایس ایس جی سی ایل کو ہدایت کی کہ وہ اصل رقم اور غیر متنازعہ تاخیر

سے ادائیگی کے سرچارج کے خلاف زمین کے معاملے کو حتمی شکل دے اور سندھ

 ہائی کورٹ میں اپنے مقدمے میں ترمیم کرے تاکہ مشینوں کے ساتھ 1,230 ایکڑ کو

 استثنیٰ دیا جائے اور قانونی چارہ جوئی سے اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان

 میں پاکستان اسٹیل مل کی ضروریات کے لیے این او سی جاری کریں باالآ خر دونوں 

کمپنیاں SSGCL اور PSML مشترکہ طور پر تیسرے فریق کی جانبسے زمین کی قیمت کاجائزہ

 لینے کے بعد موجودہ وقت میں  39.3 ملین روپے فی ایکڑ کے حساب سے مذکورہ 1,400 

ایکڑ کی مارکیٹ ویلیو تقریباً ‏پچپن بلین روپے بنتی ہے جس کی نیلامی کے لیے کام 

تیز کردیا گیا ہے۔





منگل، 6 جون، 2023

نئی دہلی؛ امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق

0 Comments




             

                    بھارت ( 50 نیوز) امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ چین اور روس کی جارحیت کے خلاف بھارت کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، 


آزاد ہند، بحرالکاہل کے مشترکہ وژن کی حمایت میں بھارت کے ساتھ قریبی تعاون کیلئے پُرعزم ہیں، امریکا خطے میں نیٹو کو مساوی طور پر قائم کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔


امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی جس میں دفاعی 

صنعتی تعاون کے نئے روڈ میپ پر اتفاق ہوا۔






پیر، 5 جون، 2023

وفاقی بجٹ میں موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

0 Comments





                                                          کراچی ( 50 نیوز)وفاقی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز، مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔


ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی-


خواتین کے درآمدی میک اپ، بیگز، جوتے اور جیولری پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد عائد ہوگا، مردوں کے درآمدی کپڑے اور جوتے سمیت درآمدی اشیاء پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا 

ہفتہ، 3 جون، 2023

عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتیں گرگئیں

0 Comments








            

       کراچی ( 50 نیوز) پام آئل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید   100 ڈالرزتک گر گئی ہیں جو گزشتہ روز 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


گزشتہ سال اگست میں پام آئل جس کی قیمتیں 1600 ڈالر فی ٹن پر تھیں 

گزشتہ روز وہ 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


مسلسل گرتی قیمتوں کا پاکستانی صارفین کو تاحال کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا 

ہے اور پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کے بڑے برانڈز نے اب تک

 قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے ۔ 

بدھ، 31 مئی، 2023

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

0 Comments

اسلام آباد ( 50 نیوز الرٹ) پیٹرول 8 روپے، ڈیزل اور لائٹ

 ڈیزل کی قیمت میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی

 قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، وزیر خزانہ



وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت

 میں 8 روپے فی لیٹر کمی  کے بعد نئی قیمت 262 روپے فی

 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو 30 روپے

 کمی گئی تھی اور اس بار بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے 

جس کے بعد نئی قیمت  253 فی لیٹر ہوگی۔




منگل، 30 مئی، 2023

پاکستان میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

0 Comments


                                





                                                                                 کراچی(50 نیوز الرٹ) پاکستان میں سونے کی

 قیمتوں میں نمایاں کمی ،محمد ارشد   سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی کے

 بعد 231200 روپے ہوگئی ،محمد ارشد 

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

پیر، 29 مئی، 2023

اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا

0 Comments

کراچی ( 50 نیوز الرٹ) بینک دولتِ پاکستان نے آج مالی 

سال 2022-23ء کے لیے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ

 جاری کردیا، جس میں جنوری تا مارچ 2023ء کی مدت کا احاطہ

 کیا گیا ہے۔ جائزے میں ادائیگیوں کے ایکوسسٹم پر جامع تجزیہ

 پیش کیا گیا اور اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔


بینکوں اور فنٹیک کمپنیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون نے

 صارفین کے لیے موثر، قابل رسائی اور باسہولت ڈیجیٹل ادائیگیوں

 کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، جس سے صارفین کی زیادہ تعداد کو ادائیگیوں

 کے لیے ڈیجیٹل چینل استعمال کرنے کا موقع ملا۔ مالی سال 23ء

 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک، انٹرنیٹ بینکاری کے صارفین

 کی تعداد 9.3 ملین، موبائل فون بینکاری کے 15.3 ملین اور برانچ لیس

 بینکنگ ایپ کے صارفین کی تعداد  48.4 ملین تھی۔ اس کے علاوہ، 

ای والٹس کے صارفین (الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے ذریعے جاری  

کردہ) کی تعداد 1.6 ملین تک پہنچ گئی۔


آن لائن فرد تا فردP2P) ) فنڈز کی منتقلی کے لیے راست (Raast) 

استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد گزشتہ سہ ماہی کے 25.8 ملین

 صارفین کی نسبت بڑھ کر 29.2 ملین ہو گئی ہے۔ سہ ماہی کے دوران 

راست کے ذریعے پروسیس کی گئی فرد تا فرد ٹرانزیکشنز کی مالیت اور

 حجم بالترتیب 92.3فیصد اور 55.6فیصد بڑھ کر 41.2 ملین ٹرانزیکشنز 

یعنی 872.8 ارب روپے تک پہنچ گیا۔


مالی سال 23ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران، مجموعی طور پر ای

 بینکاری لین دین کے حجم میں (4.3فیصد) اور مالیت میں (11.2فیصد)

 کا اضافہ ہوا۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کے لین دین کا حجم بھی

 200.7 ملین سے بڑھ کر 220.5 ملین (9.9فیصد اضافہ) ہو گیا، جبکہ

 مالیت  9,167.6 ارب روپے سے بڑھ کر 10,922.3 ارب روپے 

(19.1فیصد اضافہ)تک پہنچ گئی۔ پوائنٹ آف سیل کے ذریعے لین دین

 کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس میں لین دین کے حجم میں 6.8 فیصد

 اور مالیت میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ اے ٹی ایم کا لین دین اگرچہ

 حجم کے لحاظ سے پچھلی سہ ماہی کے قریب رہا، لیکن مالیت کے لحاظ

 سے اس میں 6.0 فیصد اضافہ ہوا۔ POS کے ذریعے ٹرانزیکشنز کا اوسط

 ٹکٹ سائز  5,463 روپے فی ٹرانزیکشن تھا جبکہ اے ٹی ایم پر مبنی ٹرانزیکشنز

 کے لیے، یہ حجم 15,429روپے فی ٹرانزیکشن تھا۔ بینکوں کی طرف سے

 پراسس کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 7.1 فیصد اضافہ 

ہوا، جو مالی سال 23ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 36.6 ارب روپے

 تک پہنچ گئیں۔


مالی سال 23ء  کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک، ملک بھر میں 112,302

 پی او ایس مشینیں نصب کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 

96,975 پی او ایس مشینوں کی تنصیب ہوئی تھی۔ ملک میں نصب اے 

ٹی ایم کی تعداد بھی مالی سال 22ء کی تیسری سہ ماہی میں 16,897 سے بڑھ

 کر مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میں 17,678 تک پہنچ گئی۔


پاکستان کے ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم (PRISM)، بڑی مالیت

 کے تصفیے کا بروقت نظام، کے ذریعے پراسس ہونے میں گذشتہ سہ

 ماہی کے مقابلے میں حجم کے لحاظ سے 4.6 فیصد اور مالیت کے لحاظ

 سے 13.9فیصد کا اضافہ ہوا۔ مزید، کاغذ پر مبنی لین دین کا حجم م س23ء

 کی دوسری سہ ماہی میں 95.5 ملین سے کم ہو کر م س23ء کی تیسری سہ

 ماہی میں 94.3 ملین رہ گیا۔ تاہم، سہ ماہی کے دوران اس کی مالیت میں

  1,646.6ارب روپے (3.0فیصد) کا اضافہ ہوا۔


مذکورہ رپورٹ اس لنک پر دستیاب ہے: 

https://www.sbp.org.pk/psd/pdf/PS-Review-Q3FY23.pdf

منگل، 23 مئی، 2023

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کا ہو گیا، اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

0 Comments







امریکی ڈالر کی اڑان اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلے جاری ہے۔


انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے کا ہو گیا۔


گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔


اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری، ایک ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 305 روپے تک جا پہنچا۔


اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 305 پر آ گیا۔


گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 599 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جمعہ، 19 مئی، 2023

لاہور؛ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

0 Comments






 لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

ایم ایل ٹو سیکشن پر موہنجوداڑو ایکسپریس ٹرین سمیت دیگر ٹرینوں کی بحالی پر ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت 

نقصان میں چلنے والی ٹرینوں کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ٹرینوں کی نگرانی بہتر انداز میں کر کے منافع بخش بنایا جائے 

ریلوے ڈرائی پورٹس کی آمدن کو بڑھانے کے لئے فی الفور پلان مرتب کیا جائے

تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرکے ڈرائی پورٹس کی آمدن میں اضافہ جا سکتا ہے 

ریلوے کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا ہدف جلد مکمل کرنے کی ہدایت 

ریلوے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر آڈیٹرز کی بھرتی میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے ۔

ای آر پی کے استعمال سے کام میں جدت, شفافیت اور براہ راست نگرانی کی جا سکے گی

ریلوے کے اسپتالوں میں ‏پرائیویٹ ڈاکٹرز کی پریکٹس کے لیے پلان ترتیب دینے کی ہدایت

جمعرات، 18 مئی، 2023

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل بینکاری فراڈ سے بچاؤ کے اقدامات کی شرائط سخت کردیں

0 Comments







کراچی ( 50 نیوز الرٹ) بینک ولت پاکستان نے سوشل

 انجینئرنگ اور دیگر ڈجیٹل بینکاری فراڈ کی لعنت سے نمٹنے

 کے لیے ایک اہم پالیسی بنائی گئی ہے اور کمرشل بینکوں

 اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا

 ہے کہ وہ  ڈیجیٹل فراڈ سے بچاؤ کے کنٹرولز اور طریقہ کار کو

 بہتر بنائیں اور اس کے لیے بروقت تدارک اور کنٹرول میں

 ناکامی سے بچاؤ کے اقدامات کریں تاخیر کی صورت میں وہ 

صارف کے فنڈز کے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔


 یہ نئے اقدامات ڈیجیٹل مالی شمولیت کو بڑھانے اور ڈیجیٹل

 بینکنگ ایکو سسٹم کے تحفظ، سلامتی اور مضبوطی پر صارفین 

کا اعتماد حاصل کرکے اور بڑھا کر ڈیجیٹل مالی خدمات کو فروغ 

دینے کے اسٹیٹ بینک کے وسیع تر مقصد کا حصہ ہیں۔


پاکستان میں کافی تعداد میں مالی خدمات کے صارفین کی جانب

 سے ڈیجیٹل بینکنگ کو اپنانے اور استعمال کرنے کے ساتھ،

 دھوکے باز عناصر صارفین میں آگہی نہ ہونے کا فائدہ اٹھا رہے

 ہیں۔


اسٹیٹ بینک بینکاری صنعت اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ

 مسلسل مشاورت کر تارہا ہے تاکہ فراڈ کی جدید ترین تکنیکوں

 جیسے کہ بینکوں کے آفیشل ہیلپ لائن نمبروں کی جعل سازی، 

سم سواپ اٹیک، شناخت کی چوری، جھوٹی رجسٹریشن وغیرہ 

کے خلاف کنٹرول وضع کرنے کے ساتھ اسٹیٹ بینک اور

 بینکوں کی جانب صارفین کے آگاہی پروگراموں  پر توجہ مرکوز

 کی جائے۔ 


ہہ بات قابل ذکر ہے کہ 14 اپریل 2023ء کو، اسٹیٹ بینک

 نے ڈیجیٹل بینکاری مصنوعات اور خدمات کے تحفظ کو 

بڑھانے کے لیے رہنما اصولوں پر مبنی ایک نیا اور تفصیلی 

مجموعہ جاری کیا۔


 یہ رہنما خطوط 31 دسمبر 2023ء تک نافذ کرنے کے لیے

 بینکوں کے لیے ایک جامع کنٹرول نظام کا تعین کرتے ہیں۔

 نئے رہنما خطوط مالی اداروں پر اپنے کھاتہ داروں کی حفاظت  

 کے لیے ڈیجیٹل فراڈ سے بچاؤ کی پالیسی بنانے پر پابندی عائد

 کرتے ہیں اور ایسی پالیسی کے موثرابلاغ کو یقینی بناتے ہیں۔


 چنانچہ یہ ادارے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت سے ڈیجیٹل

 فراڈ کے خطرے کے انتظام اور صارف کی شکایت کے انتظام

 کے اینڈ ٹو اینڈ عمل کو تشکیل دیں گے، نظر ثانی کریں گےاور 

متواتر بہتر بنائیں گے۔


 ان رہنما خطوط کے مطابق، مالی ادارے اس عمل اور ایپلی

 کیشن کو اس طرح سے ڈیزائن ترتیب دیں گے کہ صارف کی 

معلومات کے افشا کے امکانات، مکمل یا جزوی طور پر، ختم یا 

کم سے کم ہوجائیں۔


 اہم بات یہ ہے کہ مالی ادارے دھوکہ دہی کے خطرے کے 

انتظام اور شکایت کے انتظام کے لیے اپنے عمل کی تشکیل نو

 کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فراڈ ٹرانزیکشن 

ڈسپیوٹ ہینڈلنگ (FTDH) نظام میں جعلی لین دین کے خلاف

 معاملہ فوری طور پر اجاگر کیا جاسکے۔


یہ رہنما خطوط جن شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں ان میں ڈیجیٹل

 فراڈ کی گورننس اور نگرانی، بین الاقوامی معیارات کا نفاذ اور فراڈ 

رسک مینجمنٹ کے حل شامل ہیں۔ یہ جامع کنٹرول نظام لین دین

 کے کنٹرول جیسے کہ معقول اور قابل ترتیب حدود (configur

able limits)کا احاطہ کرے گا تاکہ دھوکہ دہی کے لین دین کا 

سدباب کیا جا سکے، اس کا سراغ لگایا اور اسے روکا جا سکے۔


اس میں  ڈیوائس کی رجسٹریشن، دھوکہ دہی والے آلات کی نگرانی، 

اکاؤنٹس، لین دین اور واقعے سے متعلق کنٹرول جیسا کہ واقعے کا

 فالو اپ، متنازع لین دین کو برتنا، صارفین  ڈیٹا کےتحفظ اور معلومات

 جیسے انکرپشن وغیرہ شامل ہیں۔


 بینکاری نظام سے نکل کر فراڈ سے فنڈز کی منتقلی روکنے کے لیے ایک 

اہم اقدام کے طور پر اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ والٹس پیش

 کرنے والے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیش آؤٹ، موبائل ٹاپ

 اپ اور یا دیگر آن لائن خریداریوں کو آنے والے فنڈز کی منتقلی سے

 دو گھنٹے تک محدود رکھیں۔


 ذمہ داری کی تبدیلی کا ایک نیا فریم ورک بھی ان ہدایات کا حصہ ہے،

 جس میں بینکوں کےلیے لازم ہے کہ وہ  بروقت تدارک اور کنٹرول کے 

اقدامات جیسے کہ ڈجیٹل چینلز کو بلاک کرنے میں تاخیر، تنازعات کی

 درخواستیں کے حوالے سے تاخیر وغیرہ کی صورت میں صارفین کو 

معاوضہ ادا کریں۔


یہ سرکلر اس لنک پر دستیاب ہے:

https://www.sbp.org.pk/bprd/2023/C4-Annex.pdf 

پیر، 15 مئی، 2023

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

0 Comments










16 مئی سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔


آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 مئی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 

17 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔


آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹرکمی

 ہو سکتی ہے۔


ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔



پیر، 8 مئی، 2023

معروف بھارتی تاجر مکیش امبانی 27 منزلہ گھر کی قیمت اور خاصیت؟؟

0 Comments




ستائیس منزلوں پر تعمیر بھارتی تاجر مکیش امبانی کے گھر کی خاص بات اور قیمت کیا ہے؟

حال ہی میں جاری انڈیکس کے مطابق بھارتی تاجر مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے اثاثے، قیمتی تحائف اور بھاری بھر کم تنخواہ دار ملازمین کی لمبی فوج انہیں اکثر وبیشتر خبروں کی زینت بنائے رکھتی ہے۔





کچھ روز قبل بھارتی میڈیا پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا کہ مکیش امبانی نے اپنے قابلِ اعتبار اور کئی برسوں سے اپنے ساتھ رہنے والے ملازم منوج مودی کو 1500 کروڑ بھارتی روپے کی پراپرٹی تحفے میں دی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں مکیش امبانی جیسی شخصیت جو ملازم کو کروڑوں کی جائیداد تحفے میں دینے کی صلاحیت رکھتا ہو ایسے شخص کا اپنا گھر کتنا قیمتی اور شاندار ہوگا۔

بھارتی شہر ممبئی میں واقع انتیلیا گھر کو امبانی خاندان کی مرکزی رہائش گاہ کہاجاتا ہے، آسمان کو چھوتی اس عمارت کا شاندار اسٹرکچر اور اربوں روپوں کی مالیت کے ساتھ تعمیر کیا گیا، یہ گھر امبانی خاندان کو دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں شمار کرتا ہے۔عمارت کی خاص بات کیا ہے؟




انتیلیا کی عمارت 27 منزلہ ہے جسے 2004 سے 2010 کے دوران 7 سال کے عرصے کے دوران 4 لاکھ اسکوائر فٹ حصے پر تعمیر کیا گیا تھا۔

اس 27 منزلہ عمارت کی خاصیت اس میں موجود روف ٹاپ پر 3 ہیلی پیڈ ہیں، عمارت کے 3 فلورز کو گارڈن جب کہ 6 فلورز کو کار پارکنگ کے طور پر مختص کیا گیا ہے جس میں ایک وقت میں 168 گاڑیوں کو ایک ساتھ پارک کیا جاسکتا ہے۔




اس عمارت میں 50 سیٹرپر مشتمل ایک سنیما گھر، یوگا سینٹر، فٹنس سینٹر، سوئمنگ سینٹر ، اسپا، ہیلتھ سینٹر، اسنو روم، مندر اور 9 لفٹیں ہیں، انتیلیا کی دیکھ بھال کیلئے مکیش امبانی نے 600 ملازمین کو رکھا ہوا ہے۔

2020 میں اس گھر کی قیمت 2.2 بلین روپے بتائی گئی تھی، ایک رپورٹ کے مطابق اس گھر کی مینٹیننس کا ماہانہ خرچہ ڈھائی کروڑ بھارتی روپے ہے۔


جمعہ، 5 مئی، 2023

ملک میں سونا سستا ہوگیا

0 Comments









ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر 192901 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2036 ڈالر فی اونس ہے۔



بدھ، 3 مئی، 2023

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ

0 Comments

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا
 اور 100 انڈیکس 160 پوائنٹس اضافے سے
 42087 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کے بینڈ
 میں رہا، ہنڈریڈ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42171 
رہی۔


بازار میں آج 28 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے
 ہوئے، شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب
 17 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب
 روپے بڑھ کر 6342 ارب روپے ہے۔ 


پیر، 1 مئی، 2023

پاکستان کی پہلی بار دبئی میں عالمی سیاحتی ایکسپو میں شرکت

0 Comments

 




دبئی میں عالمی سیاحتی ایکسپو 'عربیہ ٹریول مارکیٹ' کا آغاز ہوگیا جب کہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار اس نمائش میں شرکت کی جارہی ہے۔



جیو ٹی وی کے مطابق ایکسپو میں پاکستان پویلین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان پویلین کا افتتاح مشیر برائے سیاحت عون چوہدری نے کیا۔



ایکسپو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر عون چوہدری نے کہا کہ سیاحت سے پاکستان ایک ارب ڈالرز کماتا ہے،جب کہ اب سیاحت سے پانچ ارب ڈالرز کمانے کا منصوبہ ہے، اسکردو کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنانے کی تیاری مکمل ہے۔


اس کے علاوہ نمائش میں پاکستان کی دس سے زائد سیاحتی کمپنیوں نے شرکت کی۔


واضح رہے کہ نمائش میں 160 ممالک اپنی اپنی سیاحتی صنعت کے فروغ کیلئے موجودہیں۔


اتوار، 30 اپریل، 2023

پیٹرول کی قیمت برقرار،ہائی اسپیڈ ڈیزل 5روپے سستا

0 Comments

 اسلام آباد( 50 نیوز ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 288 روپے فی لیٹر ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر اضافے کی تجویز تھی لیکن  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔


ان کا کہنا تھاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 176 روپے 7 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز حکومت کو ارسال

0 Comments














اسلام آباد: (50 نیوز ویب ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔


میڈیا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔


وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔


آئندہ 15 دن کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔


یاد رہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی۔


پیر، 24 اپریل، 2023

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی

0 Comments

                                                                                                                                                                                                                                                                                                                

                                                                                                                                                    اسلام آباد (50 نیوز ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک 

نے پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ

 رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2022 میں سب سے زیادہ 

فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی ، اے ڈی بی اور پارٹنرز 

نےپاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے پروجیکٹس دیئے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ 2022 میں پاکستان کو

2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرض دیئے گئے، اے ڈی

 بی نے ایشیا میں 31.8 ارب ڈالر کی پروجیکٹ فنانسنگ

 کی۔


ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت

 کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب

 کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسد کا توازن خراب

 ہوا،روس اور یوکرین جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ

 ہے۔


رپورٹ میں مزیدکہا گیاہے کہ پاکستان میں موسمیاتی

 تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے ماہرین کی ضرورت

 ہے، پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماہرین کی

 خدمات فراہم کررہے ہیں۔


 پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، 

سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ30 لاکھ افراد کو متاثر کیا،

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی 

معیشت کو 30 ارب ڈالر کانقصان پہنچایا۔


سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالر کے 

وعدے ہوئے، سیلاب متاثرہ متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان

 کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کئے ۔